وضوء نماز کے لیے ہو یا غسل جنابت کے لیے بسم اللہ پڑھنا ضروری ہے ۔ یا نہیں بسم اللہ پڑھیں یا بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
____________________________________________________________________
حدیث ہے: «لا وضوء لمن لم یذکر اسم اللہ علیه» ’’اس کا کوئی وضوء نہیں جس نے اس پر اللہ کا نام ذکر نہ کیا۔‘‘یہ حدیث حسن لغیرہ ہے۔ بسم اللہ پڑھ لے کافی ہے۔بسم اللہ الرحمن الرحیم بھی پڑھ سکتا ہے کیونکہ یہ بھی اللہ کا نام ہی ہے۔ (ابوداؤد، الطهارة، باب التسمية على الوضوء)