سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(240) روزہ کی طاقت نہ رکھنے والا فدیہ کی طاقت بھی نہ رکھے تو…؟

  • 25355
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 678

سوال

(240) روزہ کی طاقت نہ رکھنے والا فدیہ کی طاقت بھی نہ رکھے تو…؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 ایک شخص جو نہ تو روزہ رکھنے کی طاقت رکھتا ہے اور نہ ہی فدیہ ادا کرنے کی تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟ (محمد جہانگیر پوٹھ شیرڈ ڈیال میر پور  کے۔ اے) (۲۶ دسمبر ۱۹۹۷ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جو شخص نہ روزہ رکھ سکے اور نہ فدیہ دینے کی اس میں استطاعت ہو، اسے بہ نیت انتظار کرنا چاہیے۔ حتیٰ کہ اﷲ عزوجل کی طرف سے وسعت اور فراخی ہو، قصہ واقع نہار رمضان اس امر کی واضح دلیل ہے۔ ملاحظہ ہو’’صحیح بخاری‘‘وغیرہ۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:239

محدث فتویٰ

تبصرے