سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(226) کیا عید یا رمضان کے روزوں کے لیے ہلال دیکھنا ضروری ہے؟

  • 25341
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 709

سوال

(226) کیا عید یا رمضان کے روزوں کے لیے ہلال دیکھنا ضروری ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آج کل سائنسی ترقی کی وجہ سے چاند کو ہلال بننے سے پہلے بھی دیکھا جا سکتاہے کیا عید یا رمضان کے روزوں کے لیے ضروری ہے کہ ہلال کو دیکھا جائے؟ (ایک سائل) (۵ جون۱۹۹۸ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

احادیث میں رؤیت کو ہلال کے ساتھ مقید کیا گیا ہے۔ عید اور رمضان اس اعتبار سے ہوں گے ۔ نبی اکرمﷺ کا ارشادِ گرامی ہے:

’ إِذَا رَأَیْتُمُ الْهِلَالَ فَصُومُوا، وَإِذَا رَأَیْتُمُوهُ فَأَفْطِرُوا۔ ‘(صحیح مسلم،بَابُ وُجُوبِ صَوْمِ رَمَضَانَ لِرُؤْیَةِ الْهِلَالِ، وَالْفِطْرِ لِرُؤْیَةِ الْهِلَالِ…الخ،رقم:۱۰۸۱)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الصوم:صفحہ:229

محدث فتویٰ

تبصرے