السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر گھر بیٹھ کر میت کے لیے قرآن خوانی کی جائے تو کیا میت کو اس کا ثواب ملے گا(بعض لوگ گھروں میں سیپارے تقسیم کرتے ہیں کہ قرآن خوانی کی جائے میت کو ثواب پہنچانے کے لیے کیا یہ جائز ہے۔ قرآن و سنت کی روشنی میں واضح کرکے بتائیں۔ آپ کی بڑی مہربانی ہوگی۔ (ایک سائل از لاہور) (۱۱ جون ۱۹۹۹ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
میت کی طرف سے قرآن خوانی کرنے یا کرانے کا کوئی ثبوت نہیں بلکہ میت کے لیے دعائے خیر کرنی چاہیے۔ جس کی تعلیم قرآن میں بایں الفاظ دی گئی ہے۔
﴿ رَبَّنَا اغفِر لَنا وَلِإِخوٰنِنَا الَّذينَ سَبَقونا بِالإيمـٰنِ وَلا تَجعَل فى قُلوبِنا غِلًّا لِلَّذينَ ءامَنوا رَبَّنا إِنَّكَ رَءوفٌ رَحيمٌ ﴿١٠﴾... سورة الحشر
ھذا ما عندی والله أعلم بالصواب