سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(209) اولیاء اللہ کے لقب کا اطلاق کن لوگوں پر ہو سکتا ہے ؟

  • 25324
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 806

سوال

(209) اولیاء اللہ کے لقب کا اطلاق کن لوگوں پر ہو سکتا ہے ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

شیخ عبد القادر جیلانی، شیخ علی ہجویری ' اور دیگر مشہور ترین بزرگوں (جنھیں ہمارے ہاں اولیاء اللہ کہا جاتا ہے) کے متعلق ڈاکٹر مسعود الدین عثمانی کے پیروکار کہتے ہیں کہ ان کی کتابوں میں شرکیہ عبارات پائی جاتی ہیں، لہٰذا جب تک ان بزرگوں کے کافر ہونے کا اظہار نہ کیا جائے ہمارا ایمان بے کار ہے۔ اس بارے میں صحیح بات کیا ہے؟ (شیخ عبد المجید، توحید روڈ، ناصر پارک، لاہور)(۱۷ فروری ۲۰۰۶ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جن لوگوں کی زندگی کتاب وسنت کے مطابق گزری ہے ان پر اولیاء اللہ کا اطلاق ہو سکتا ہے، اگر کسی سے کوئی لغزش ہوئی ہے تو رب کریم سے ان کے لیے معافی کی درخواست کرنی چاہیے اور شرکیہ کلمات سے براء ت کا اظہار کیا جائے، نیز ہر ایک پر کفر وشرک کے فتوے لگانے سے اجتناب ضروری ہے۔ واللّٰہ یتولی السرائر

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الجنائز:صفحہ:221

محدث فتویٰ

تبصرے