سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(206) قرآنِ مجید کی تلاوت کا ثواب فوت شدہ خاوند کو ایصال کرنے کا طریقہ کیا ہے ؟

  • 25321
  • تاریخ اشاعت : 2024-06-29
  • مشاہدات : 555

سوال

(206) قرآنِ مجید کی تلاوت کا ثواب فوت شدہ خاوند کو ایصال کرنے کا طریقہ کیا ہے ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میرے خاوند اللہ کو پیارے ہو چکے ہیں، وہ بہت اچھے آدمی تھے۔ میں قرآن مجید پڑھ کر انھیں قرآن کا ثواب بخشنا چاہتی ہوں، اس کا طریقہ بتادیں۔ (امۃ المحبوب، موہنی روڈ لاہور) (۲۳ستمبر ۲۰۰۵ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قرآنِ مجید پڑھ کر کسی فوت شدہ کو بخشنا کتاب و سنت سے ثابت نہیں۔ اپنے مرحوم شوہر کو اپنی نیک دعاؤں میں یاد رکھیں، حسب توفیق صدقہ کریں، حج بدل اور قربانی بھی ہو سکتی ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الجنائز:صفحہ:220

محدث فتویٰ

تبصرے