ایک آدمی ظہر کی نماز کے لیے وضو کرتا ہے ، وضو کر کے جرابیں پہن لیتا ہے ، تقریباً دو گھنٹے تک اس کا وضو قائم رہتا ہے ، اب وہ دوسرے دن کس وقت تک ان جرابوں پر مسح کر سکتا ہے؟
جرابیں پہننے کے بعد مقیم آدمی نے جس وقت پہلا مسح کیا دوسرے دن اس وقت تک مسح کر سکتا ہے ۔ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ’’مقیم ایک دن اور ایک رات موزوں پر مسح کر لے۔‘‘ (مسلم؍الطہارة،باب التوقیت فی المسح علی الخفین)