سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(193) تعزیت کے آداب و دعاء بتائیں

  • 25308
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 502

سوال

(193) تعزیت کے آداب و دعاء بتائیں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

تعزیت کے آداب و دعاء بتائیں۔(عبدالغنی عاصم۔ لسبیلا) (۵ مئی ۲۰۰۰ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تعزیت کرنا سنت ہے کیونکہ اس سے پریشان حال کی دلجوئی ہوتی ہے۔ اور اس کے لیے بھلائی کی دعاء بھی ہونی چاہیے۔ اس میں کوئی فرق نہیں مرنے والا چھوٹا ہو یا بڑا اور نہ تعزیت کے لیے کوئی مخصوص الفاظ ہیں۔ بلکہ مناسب آسان جو بھی الفاظ ہوں، ان سے تعزیت ہو سکتی ہے اور نہ اس کے لیے کوئی وقت یا دن مقرر ہے۔ تعزیت کے لیے مخصوص ہیئت میں مخصوص دن بیٹھے رہنا سنت سے ثابت نہیں۔اس سے اجتناب ضروری ہے۔ صحیح حدیث میں ہے: ’’ جو دین میں اضافہ کرے وہ مردود ہے۔‘‘

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الجنائز:صفحہ:213

محدث فتویٰ

تبصرے