سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(190) کیا مردے سنتے ہیں؟ سماع موتیٰ کا عقیدہ رکھنا کیا حکم رکھتا ہے ؟

  • 25305
  • تاریخ اشاعت : 2024-10-30
  • مشاہدات : 1186

سوال

(190) کیا مردے سنتے ہیں؟ سماع موتیٰ کا عقیدہ رکھنا کیا حکم رکھتا ہے ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

یا یہ بات درست ہے کہ کبار فقہائے حنابلہ اور حنابلہ کے جمہور علماء کے نزدیک مردہ اپنی قبر کے ارد گرد کی آوازیں اسی طرح سن لیتا ہے جس طرح اپنی زندگی میںسن لیتا تھا؟ (ماسٹر ظفر عالم) (۲۵نومبر ۲۰۰۵ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ بات درست نہیں، سعودی عرب کی اللجنۃ الدائمۃ کے فتاویٰ میں ہے:

’ الأصل عدم سماع الأموات  الا ما ورد فیہ النص لقول اللہ سبحانہ یخاطب نبیہ صلی اللہ علیہ وسلم﴿ فَاِنَّكَ لَا تُسْمِعُ الْمَوْتٰی﴾الآیة (سورۃ الروم:۵۲)، و قَولہ سبحانہ ﴿وَ مَا أَنْت بِمُسْمِعٍ مَنْ فِی الْقُبُوْر﴾ (سورۃ فاطر:۲۲) فتاویٰ اللجنة الدائمة للبحوث العلمیة والافتاء :۸۲/۹۔

یعنی اصل یہ ہے کہ مردے نہیں سنتے ما سوائے اس مقام کے جہاں نص وارد ہے۔ اللہ سبحانہ نے اپنے نبیﷺ کو خطاب کرکے فرمایا ہے: ’’ تو مردوں کو نہیں سنا سکتا۔‘‘ نیز فرمایا: تو قبروںو الوں کو نہیں سنا سکتا۔‘‘

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الجنائز:صفحہ:212

محدث فتویٰ

تبصرے