سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(188) کیا مردے سلام سنتے اور جواب دیتے ہیں؟

  • 25303
  • تاریخ اشاعت : 2024-10-30
  • مشاہدات : 632

سوال

(188) کیا مردے سلام سنتے اور جواب دیتے ہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قبرستان جا کر ’اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ ‘ پکارنا جب کہ مردے بھی نہیں سنتے، جائز ہے؟ (سید محمد بشیر،قاسم پور تحصیل و ضلع فیصل آباد) (۱۳ نومبر۱۹۹۲ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 قبرستان میں جا کر سلام کہنا صرف شرعی حکم کی تعمیل ہے۔ مردوں کے سننے کی کسی صحیح حدیث میں تصریح موجود نہیں ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الجنائز:صفحہ:211

محدث فتویٰ

تبصرے