السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا عورت قبرستان میں جا سکتی ہے ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عورت قبرستان جا سکتی ہے۔ بشرطیکہ جزع و فزع کا اظہار نہ کرے۔ رسولاللہﷺنے ایک عورت کو قبر کے پاس بیٹھی دیکھا کہ رو رہی تھی، فرمایا:
’اِتَّقِی اللّٰهَ وَاصْبِرِیْ‘(صحیح البخاری، بَابُ قَوْلِ الرَّجُلِ لِلْمَرْأَةِ عِنْدَ القَبْرِ: اصْبِرِی ،رقم:۱۲۵۲، صحیح مسلم،رقم:۹۲۶)
’’اللہ سے ڈر اور صبر کر۔‘‘
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب