سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(127) قبر میں مردے کے ساتھ قرآن مجید بھی دفن کرنا

  • 25242
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 990

سوال

(127) قبر میں مردے کے ساتھ قرآن مجید بھی دفن کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک گھرانے نے اپنی بہو کی وفات کے وقت بطورِ ثواب قبر میں عورت کے سینے پر قرآن مجید رکھ کر دفنا دیا ہے کیا اسلام میں جائز ہے ؟ اور کیا اب قبر کو اکھاڑ کر قرآن مجید نکالنے کی اجازت ہے یا کہ نہیں؟(آفتاب اقبال(ابوطلحہ) جہلم) (یکم مئی ۱۹۹۸ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

میت کے ساتھ قرآن کو دفنانے کی صورت میں اب قبر کو اکھاڑنا نہیں چاہیے کیونکہ یہ فعل اکرامِ میت کے منافی ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الجنائز:صفحہ:173

محدث فتویٰ

تبصرے