سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(111) قبر پر قرآن خوانی درست ہے؟

  • 25226
  • تاریخ اشاعت : 2024-10-28
  • مشاہدات : 773

سوال

(111) قبر پر قرآن خوانی درست ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا قبر پر قرآن پڑھنا زبانی یا ناظرہ درست ہے ؟ نیز یہ بتائیں کہ ایصالِ ثواب کاکیا طریقہ ہے؟(محمد زکریا، متعلم جامعہ کمالیہ دار الحدیث راجووال) (۱۶ جنوری ۱۹۹۸ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کسی صحیح حدیث میں قبر پر قرآن مجید زبانی یا ناظرہ پڑھنا ثابت نہیں۔ ایصالِ ثواب کا طریقۂ کار یہ ہے کہ مثلاً میت کے لیے دعاکی جائے۔ قرآن میں ہے:

﴿رَبَّنَا اغفِر لَنا وَلِإِخو‌ٰنِنَا الَّذينَ سَبَقونا بِالإيمـٰنِ... ﴿١٠﴾... سورة الحشر

یا صدقہ خیرات کردیا جائے۔ حدیث میں ہے: صدقہ جاریہ یا علمی انتفاع مثلاً شاگردی یا مفید تالیفات وغیرہ یا نیک اولاد جو والدین کے لیے دعا گو ہیں۔ اسی طرح میت کی طرف سے قربانی کرنا یا اس کی طرف سے حج کرنا ۔ مسجد بنوا دینا یا مدراس میں غریب طلبہ کی خدمت کرنا یا خیراتی تعمیر میں حصہ دار بنناوغیرہ وغیرہ۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الجنائز:صفحہ:164

محدث فتویٰ

تبصرے