سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(92) قبر پر پتھر ،سیمنٹ وغیرہ استعمال کرنا

  • 25207
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 788

سوال

(92) قبر پر پتھر ،سیمنٹ وغیرہ استعمال کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قبر کی مضبوطی کے لیے اکیلی ایک’’پوہڑی‘‘ پتھر لگا کر درجوں میں سیمنٹ بھرنا جائز ہے یا نہیں؟ (محمد یعقوب منڈڑیاں) ( ۹ فروری ۱۹۹۶ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قبر پر آگ سے پکی ہوئی شئے استعمال کرنے سے احتراز چاہیے۔ قرآن میں ہے:

﴿ مِنها خَلَقنـٰكُم وَفيها نُعيدُكُم وَمِنها نُخرِجُكُم تارَةً أُخرىٰ ﴿٥٥﴾... سورة طه

’’یعنی ہم نے مٹی سے تمھیں پیدا کیا اور اس میں تمھیں لوٹائیں گے۔ اور اسی سے تمھیں دوبارہ نکالیں گے ۔‘‘

 پھر برزخی معاملات میں قبر کی مضبوطی کو کوئی خاص اہمیت نہیں۔ یہ محض طفل تسلی ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الجنائز:صفحہ:147

محدث فتویٰ

تبصرے