سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

وضو شروع کرتے وقت کیا کہنا چاہیے

  • 252
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 806

سوال

وضو شروع کرتے وقت کیا کہنا چاہیے

سوال: السلام علیکم  وضو شروع کرتے وقت ہمیں کیا کہنا چاہیے صرف "بِّسْمِ اللَّهِ" یا پور ا "بِّسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ " پڑھنا چاہیے؟  والسلام

جواب: وضو کے شروع میں صرف بسم اللہ کے الفاظ ہیں اور ان میں الرحمن الرحیم کا اضافہ نہیں ہے جیسا کہ ذبح کرتے وقت صرف بسم اللہ کے الفاظ ہیں۔ ایک روایت کے الفاظ ہیں:
عَنْ أَنَسٍ قَالَ طَلَبَ بَعْضُ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَضُوءًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَلْ مَعَ أَحَدٍ مِنْكُمْ مَاءٌ فَوَضَعَ يَدَهُ فِي الْمَاءِ وَيَقُولُ تَوَضَّئُوا بِسْمِ اللَّهِ( سنن النسائی، کتاب الطہارۃ، باب التسمیہ عند الوضوء)

تبصرے