السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میت کا جنازہ مسجد میں ادا کیا جائے یا قبرستان میں، ان دونوں میں جو افضل ہو وہ تحریر کردیں اور ساتھ ہی نبی پاکﷺ کا عمل بھی اور صحابہ رضی اللہ عنہم کا عمل بھی۔ ( محمد نصر اللہ گوندلانوالہ،تحصیل و ضلع گوجرانوالہ) (۶ نومبر۱۹۹۲ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مسجد میں جنازہ پڑھنا جائز ہے۔ جس طرح کہ احادیث میں مصرح ہے لیکن عام معمول چونکہ نبیﷺ کاجناز گاہ میں جنازہ پڑھنا تھا۔ لہٰذا افضل یہ ہے کہ باہر پڑھا جائے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب