مسجد پر دو سال پرانا قرض ہے جو کہ نہ تو اُتارا جا سکا ہے اور نہ ہی آیندہ اُتارنے کی کوئی بظاہر سبیل نظر آتی ہے ۔ کیا زکوٰۃ کے پیسوں سے یہ قرض ادا کیا جا سکتا ہے ؟
___________________________________________________________
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :
﴿إِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاءِ وَالْمَسَاكِينِ وَالْعَامِلِينَ عَلَيْهَا وَالْمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُهُمْ وَفِي الرِّقَابِ وَالْغَارِمِينَ وَفِي سَبِيلِ اللَّـهِ وَابْنِ السَّبِيلِ ۖ فَرِيضَةً مِّنَ اللَّـهِ ۗ وَاللَّـهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ﴾
صدقہ و زکاۃ کے مصرف ہیں آٹھ: سورۂ توبہ کی آیت نمبر ساٹھ (۶۰)ان آٹھ مصارف میں مسجد نہیں آئی اس لیے صدقہ و زکاۃ مسجد پر صرف نہیں ہو سکتے۔ واللہ اعلم