سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(72) خوشی میں شریک نہ کرنے والے کی غمی میں شرکت

  • 25187
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 612

سوال

(72) خوشی میں شریک نہ کرنے والے کی غمی میں شرکت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک دین دار شخص کو اُس کے رشتہ دار اپنی خوشیوں کی تقریبات میں اس لیے مدعو نہیں کرتے کہ اُن کی لغویات میں رکاوٹ ہو گی۔ کیا اس دین دار شخص کو اپنے اُن رشتہ داروں کی غمیوں میں شامل ہونا چاہیے یا احتجاجاً نہ جائے کہ تمہیں خوشی میں اللہ یاد نہیں تھا اب غم میں کیوں فریاد کرتے ہو؟ (عبد الرزاق اختر، محمدی چوک، حبیب کالونی گلی نمبر ۱۲، رحیم یار خان) (مارچ ۲۰۰۵)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رشتہ داروں کی غمیوں میں شرکت کر کے ان کو وعظ ونصیحت کرنی چاہیے، اس طرح اصلاح کی صورت ہو سکتی ہے۔

وَ مَاذٰلِكَ عَلَی اللّٰهِ بِعَزِیْز۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الجنائز:صفحہ:130

محدث فتویٰ

تبصرے