سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(42) جنازہ سری پڑھانا جائز ہے؟

  • 25157
  • تاریخ اشاعت : 2024-11-02
  • مشاہدات : 688

سوال

(42) جنازہ سری پڑھانا جائز ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جنازہ سرّی پڑھانا جائز ہے؟(ولی اللہ رحمانی دوست پورہ کھڈیاں خاص ضلع قصور) (۹ ستمبر۱۹۹۴ئ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سرّی جنازہ درست ہے۔ نمازِ جنازہ میں سنت یہ ہے کہ پہلی تکبیر کے بعد ’’سورۃ فاتحہ‘‘ آہستہ پڑھی جائے۔( سنن النسائی ،الدُّعَاء ُ،رقم:۱۹۸۹) امام شوکانی رحمہ اللہ  نے ’’نیل الاوطار‘‘ میں جمہور کا مسلک سری نقل کیا ہے۔(۶۶/۴)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الجنائز:صفحہ:112

محدث فتویٰ

تبصرے