سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(30) بلاعذر بیٹھ کر نمازِ جنازہ پڑھانا

  • 25145
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 935

سوال

(30) بلاعذر بیٹھ کر نمازِ جنازہ پڑھانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک اخبار میں ہم نے دیکھا ایک امریکی مسلمان ڈاکٹر مرنے والوں کاغائبانہ جنازہ پڑھا رہا ہے اور امام و مقتدی سب بیٹھ کر ادا کر رہے ہیں، کیا ایسا کرنا قرآن و حدیث کی رُو سے جائز ہے؟ ( ابوطلحہ محمد خالد عزیز) (۲۱۔ اپریل ۲۰۰۰ء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

استطاعت کی صورت میں نماز کھڑے ہوکر پڑھنی چاہیے۔ نماز جنازہ ہو یا کوئی اور نماز حکم سب کا ایک جیسا ہے۔ بلاوجہ بیٹھ کر جنازہ پڑھنا درست عمل نہیں۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الجنائز:صفحہ:94

محدث فتویٰ

تبصرے