السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا شرعی طور پر کوئی ایسا حکم ہے کہ عورت کے جنازے کو غیر محرم کندھا نہیں دے سکتا اور نہ قبر میں ہی اتار سکتا ہے۔؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عورت کے جنازے کو غیر محرم کندھا دے سکتا ہے۔ شرعاً اس میں کوئی پابندی نہیں۔ حدیث کے الفاظ
’وَاحتَمَلَهَا الرِّجَالُ عَلٰی أَعنَاقِهِم‘ سب کو شامل ہیں۔( صحیح بخاری، بَابُ حَمْلِ الرِّجَالِ الجِنَازَۃَ دُونَ النِّسَائِ،رقم:۱۳۱۴)
اسی طرح قبر میں محرم یا کوئی دوسرا نیک صالح آدمی اتار سکتا ہے۔ ملاحظہ ہو! (صحیح بخاری) (صحیح البخاری، بَابُ مَنْ یَدْخُلُ قَبْرَ المَرْأَۃِ،رقم:۱۳۴۲)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب