سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(9) کیا مرد اور عورت کے کفن میں فرق ہے ؟

  • 25124
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 673

سوال

(9) کیا مرد اور عورت کے کفن میں فرق ہے ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا مرد اور عورت کے کفن میں فرق ہے؟ کتاب و سنت کی روشنی میں وضاحت فرمائیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مرد اور عورت کا کفن ایک جیسا تین چادریں ہیں، لیلیٰ بنت قائف ثقفیہ کی حدیث میںعورت کے لیے پانچ کپڑوں کا ذکر ہے لیکن اس کی سند صحیح نہیں کیوں کہ اس میں نوح بن حکیم ثقفی مجہول ہے اور علامہ زیلعی نے ایک دوسری علت کی بھی نشان دہی کی ہے ، ملاحظہ ہو : (نصب الرایہ:۲۵۸/۲)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

جلد:3،کتاب الجنائز:صفحہ:83

محدث فتویٰ

تبصرے