السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
آدمی کے فوت ہونے کے وقت اس کے رشتہ دار جو پہلے فوت ہو چکے ہوتے ہیں کیا وہ ان کو لینے آتے ہیں۔ کیا اُن کی روح فوت ہونے والے کے قریب اُس وقت ہوتی ہے۔ کیا انسان مرنے کے بعد اپنے رشتہ دار کے پاس پہنچ جاتے ہیں۔ کیا وہ ان کو پہچان لیتا ہے وضاحت فرمائیں۔(ابو حنظلہ محمد محمود علوی،ضلع اوکاڑہ) (۱۵ مئی ۱۹۹۸ئ)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مردے فوت ہونے والے کو لینے آتے ہوں۔کتاب و سنت سے ثابت نہیں۔ ہاں البتہ مرنے والے کی بعض فوت شدگان سے ملاقات ہو جاتی ہے۔ بعض روایات میں پیغام رسانی کا ذکر ہے جو قابلِ حجت ہیں۔ ملاحظہ ہو:(تنقیح الرواۃ:۳۱۵/۱)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب