السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک شخص مسلمان ہونے کا پکا ارادہ کر چکا ہو۔ اور اسی دوران اس پر موت آ جائے جبکہ اس نے کلمۂ شہادت نہ پڑھا ہو تو کیا وہ مسلم مرا ہے یا غیر مسلم؟ (ایم فاروق) ( ۹ مئی ۱۹۹۷ء)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ایسا شخص غیر مسلم مرا ہے۔ کیوں کہ دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے لیے نطق بالشہادتین شرط ہے۔ صرف اس کی صداقت کا یقین رکھنا کافی نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب