سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1103) کیا شہید فی المعرکہ کی نمازِ جنازہ ہے؟

  • 25113
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 625

سوال

(1103) کیا شہید فی المعرکہ کی نمازِ جنازہ ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

شہید کی غائبانہ نمازِ جنازہ کے بارے میں محدثین کرام اور صحابہ کرام   رضی اللہ عنہم   اور آپﷺ کے زمانہ میں کیا عمل تھا۔ کیا شہداء کی غائبانہ نمازِ جنازہ جس طرح آج پڑھائی جا رہی ہے اور اس کو سنت قرار دیا جاتا ہے کیایہ ٹھیک ہے یا نہیں؟ وضاحت فرمائیں اور جنگ اُحد کا جو حوالہ دیا جاتا ہے اس کی بھی وضاحت فرمائیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

راجح مسلک کے مطابق ’’شہید فی المعرکہ‘‘ کی نمازِ جنازہ نہیں۔ صحیح بخاری میں حضرت جابر اور انس رضی اللہ عنہما  کی روایات میں اس امر کی تصریح موجود ہے۔ موضوع ہذا پر میرا تفصیلی فتویٰ الاعتصام وغیرہ میں شائع شدہ ہے۔ اس کی طرف مراجعت فرمائیں! امید ہے کہ باعث اطمینان و تشفی ثابت ہو گا۔ مذکورہ بالا صحابہ کرام   رضی اللہ عنہم   کی روایات میں شہدائے احد کی نمازِ جنازہ کی نفی ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:882

محدث فتویٰ

تبصرے