سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1078) غیر محرم عورت کے جنازے کو کندھا دینا اور قبر میں اتارنا جائز ہے ؟

  • 25088
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 601

سوال

(1078) غیر محرم عورت کے جنازے کو کندھا دینا اور قبر میں اتارنا جائز ہے ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا شرعی طور پر کوئی ایسا حکم ہے کہ عورت کے جنازے کو غیر محرم کندھا نہیں دے سکتا اور نہ قبر میں ہی اتار سکتا ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورت کے جنازے کو غیر محرم کندھا دے سکتا ہے۔ شرعاً اس میں کوئی پابندی نہیں۔ حدیث کے الفاظ

’وَاحتَمَلَهَا الرِّجَالُ عَلٰی أَعنَاقِهِم‘ سب کو شامل ہیں۔( صحیح بخاری، بَابُ حَمْلِ الرِّجَالِ الجِنَازَةَ دُونَ النِّسَاءِ،رقم:۱۳۱۴)

اسی طرح قبر میں محرم یا کوئی دوسرا نیک صالح آدمی اتار سکتا ہے۔ ملاحظہ ہو! (صحیح بخاری) صحیح البخاری، بَابُ مَنْ یَدْخُلُ قَبْرَ المَرْأَةِ،رقم:۱۳۴۲)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:852

محدث فتویٰ

تبصرے