سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1068) خطبہ عید سننے کا حکم

  • 25078
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1141

سوال

(1068) خطبہ عید سننے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جمعہ کے خطبہ کی طرح عید کا خطبہ سننا بھی ضروری ہے یا جو اُٹھ کر جانا چاہے، جاسکتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عید کے خطبے کا سنناجمعہ کے خطبہ کی طرح ضروری نہیں بلکہ خطبہ نما زکے تابع ہے(یعنی چونکہ نماز عیدین سنت مؤکدہ ہے لہٰذا خطبہ سننا بھی واجب نہیں)۔(فتح الباری:۲؍۴۴۶) بوقت ِضرورت اٹھ کر جانے کا جواز ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:846

محدث فتویٰ

تبصرے