سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1065) نماز عید کی زائد تکبیرات کے درمیان فاصلہ

  • 25075
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 698

سوال

(1065) نماز عید کی زائد تکبیرات کے درمیان فاصلہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز عید کی زائد تکبیرات کے درمیان کس قدر فاصلہ ہونا چاہیے؟ زائد تکبیرات کہنے کے درمیان ہاتھ بندھے ہونے چاہئیں یا کھلے چھوڑ دے؟ تکبیرات کے دوران کوئی ذکر کیا جاسکتا ہے؟ عبدالجبار غزنوی قائل ہیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ظاہر ہے کہ زائد تکبیرات کے درمیان اتنا فاصلہ ہی ہوگا، جس میں دوبارہ تکبیر کہی جاسکے۔ ہاتھوں کو باندھا جائے، کیونکہ اصل حالت ہاتھ باندھنے کی ہے۔ فقیہ ابن قدامہ فرماتے ہیں: کہ تکبیرات کے دوران ذکر کرنا سنت ہے۔ واجب نہیں۔ اگر آدمی عمداً یا سہوًا چھوڑ دے تو اس سے نماز باطل نہیں ہوگی۔ (المغنی: ۳؍ ۳۷۵)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:844

محدث فتویٰ

تبصرے