سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1064) نمازِ عیدین کی تکبیرات

  • 25074
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 611

سوال

(1064) نمازِ عیدین کی تکبیرات

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز عیدین کی پہلی رکعت میں سات تکبیریں ہیں جو کہ تکبیر تحریمہ کے علاوہ ہیں یا تکبیر تحریمہ سمیت سات تکبیریں ہیں؟ اور کیا دوسری رکعت میں تکبیر قیام کے علاوہ پانچ تکبیریں ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز عیدین میں بارہ تکبیریں تکبیر تحریمہ اور دوسری رکعت میں انتقالی تکبیر (جو سجدے کے بعد کھڑے ہوتے ہوئے کہی جاتی ہے) کے علاوہ ہیں۔’’دارقطنی ‘‘کی روایت میں ہے:

’ سِوَی تَکبِیرَةِ الاِفتِتَاحِ ‘(سن الدارقطنی،کِتَابُ العِیدَینِ،رقم:۱۷۲۰)

اور ابودائود کی روایت میں ہے:

’سِوَی تَکبِیرَتیَ الرَّکُوعِ۔‘( سنن أبی داؤد، بَابُ التَّکبِیرِ فِی العِیدَینِ ،رقم:۱۱۵۰)

تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو! (التحفہ : ۳؍ ۸۳)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:844

محدث فتویٰ

تبصرے