سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1062) عید قربان کی تکبیرات کے شروع اور ختم ہونے کا وقت

  • 25072
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 750

سوال

(1062) عید قربان کی تکبیرات کے شروع اور ختم ہونے کا وقت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عید قربان کی تکبیرات کے شروع اور ختم ہونے کا وقت کونسا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس بارے کوئی مرفوع متصل روایت نہیں ہے۔ البتہ آثارِ صحابہ حضرت علی اور ابن مسعود رضی اللہ عنہما  وغیرہ سے ثابت ہے، کہ تکبیرات یوم عرفہ، یعنی نوذوالحجہ کی صبح سے لے کر ۱۳ ذوالحجہ تک ہیں۔ (فتح الباري ۴۶۲/۲) یہی بات ابن عباس رضی اللہ عنہما  سے بھی ’’ابن ابی شیبہ‘‘ وغیرہ میں ثابت ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:844

محدث فتویٰ

تبصرے