سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1051) تکبیرات میں رفع الیدین کا حکم

  • 25061
  • تاریخ اشاعت : 2024-11-02
  • مشاہدات : 755

سوال

(1051) تکبیرات میں رفع الیدین کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عیدین کی زائد تکبیرات میں رفع الیدین کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تکبیراتِ عیدین میں رفع الیدین کی کوئی مرفوع صریح صحیح یا ضعیف روایت وارد نہیں۔ البتہ ابن عمر رضی اللہ عنہما  کی عمومی حدیث :

’’اِذَا قَامَ اِلَی الصَّلٰوةِ رَفَعَ یَدَیهِ‘‘ کے اخیر میں ہے: ’ وَ یَرفَعُهُمَا فِی کُلِّ رَکعَةٍ، و تَکبِیرَةٍ، کَبَّرَهَا قَبلَ الرُّکُوعِ حَتّٰی تَنقَضِیَ صَلٰوتُهٗ ‘(سنن أبی داؤد، بَابُ رَفعِ الیَدَینِ فِی الصَّلَاةِ،رقم:۷۲۲ ،دارقطنی)، (السنن الکبرٰی للبیهقی،بَابُ السُّنَّةِ فِی رَفعِ الیَدَینِ کُلَّمَا کَبَّرَ لِلرُّکُوعِ ،رقم:۲۵۴۱)

اور بعض اقوال جوعمر، ابن عمراور زید بن ثابت رضی اللہ عنہم سے مأثور ہیں، کے پیشِ نظراگر کوئی رفع یدین کرے، تو جواز ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:837

محدث فتویٰ

تبصرے