السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جمعہ کے خطبے میں خطیب اگر دعائیہ جملہ کہے تو کیا سامعین آمین کہہ سکتے ہیں؟ جمعے کی نماز کے لیے نکلیں اورسپیکر سے جمعے کے خطبے کی آواز سنائی دے رہی ہو تو مسجد پہنچنے سے پہلے (خطبہ سننے کی حالت میں) آدمی کوئی ذکر یا ضروری بات کر سکتا ہے یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
خطبہ کے دوران آمین کہہ دے، تو کوئی حرج نہیں۔ کیونکہ اس سے خطبے کا سماع متاثر نہیں ہوتا۔ دور سے محض خطبے کے سماع سے خاموشی لازم نہیں۔ بلکہ جب اس کے لیے تیار ہو کر باقاعدہ سماع کرے، تو پھر مستمع شمار ہوگا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب