سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1027) خطیب کے دعائیہ جملوں پرسامعین کا ’’آمین‘‘ کہنا

  • 25037
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 553

سوال

(1027) خطیب کے دعائیہ جملوں پرسامعین کا ’’آمین‘‘ کہنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جمعہ کے خطبے میں خطیب دعائیہ جملے کہے تو کیا سامعین ’’آمین‘‘کہہ سکتے ہیں؟

اسی طرح اگر آدمی خطبہ شروع ہونے کے بعد گھر سے نکلے اور خطبہ کی آواز سنائی دے رہی ہو تو کیا رستے میں کوئی ذکر یاکسی سے کوئی ضروری بات کرسکتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

خطبہ کے دوران آمین کہنے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ اس سے خطبہ کا سماع فوت نہیں ہوتا... دور سے محض خطبہ سننے سے خاموش رہنا لازم نہیں آتا بلکہ جب اس کے لئے تیار ہو کر باقاعدہ سماع کرے تب وہ ’’سننے والا’’شمار ہوگا اور تب اس پر وہ احکام لاگو ہوں گے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:824

محدث فتویٰ

تبصرے