سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1019) جمعہ کے دونوں خطبوں میں برابری یا کمی بیشی کی کوئی دلیل ہے؟

  • 25029
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 510

سوال

(1019) جمعہ کے دونوں خطبوں میں برابری یا کمی بیشی کی کوئی دلیل ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا جمعتہ المبارک کے دونوں خطبوں کا مساوی ہونا طریق نبوی ہے یا ہمارا موجودہ رواج (پہلا خطبہ طویل اور دوسرا مختصر) سنت ہے۔ صحیح احادیث سے جواب دیں۔



الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جمعہ کے دونوں خطبوں میں برابری یا کمی بیشی کی کسی حدیث میں تصریح موجود نہیں۔ ظاہر یہ ہے کہ جس پر خطبہ کا اطلاق ہو وہ کافی ہے، اگرچہ آپس میں ان کی مساوات نہ ہو۔ راجح مسلک کے مطابق خطبہ کا اطلاق اللہ کی تعریف اور وعظ و تذکیر پر ہوتا ہے۔ (المرعاۃ:۳۱/۱۰)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:817

محدث فتویٰ

تبصرے