سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(1018) کیا مسنون خطبہ میں و نومن بہ ونتوکل علیہ کے الفاظ صحیح سند سے ثابت ہیں؟

  • 25028
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 948

سوال

(1018) کیا مسنون خطبہ میں و نومن بہ ونتوکل علیہ کے الفاظ صحیح سند سے ثابت ہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مسنون خطبہ میں الفاظ ونومن بہ ونتوکل علیہ صحیح سند سے ثابت ہیں؟ لفظ اشہد صرف واحد کے صیغہ سے ہی ہے یا جمع سے بھی؟ لفظ یُضْلِلْ کے ساتھ ضمیر ’’ہ‘‘کا اضافہ ثابت ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مسنون خطبہ میں ونومن بہ ونتوکل علیہ کے اَلفاظ ثابت نہیں۔ یہ الفاظ ’’تاریخ بغداد‘‘میں حضرت جابر رضی اللہ عنہ  سے مروی روایت میں ہیں لیکن سند کے اعتبار سے سخت ضعیف ہیں۔

اور لفظ اَشْہَدُ مفرد کے صیغہ سے ہی ثابت ہے، بطورِ صیغہ جمع نہیں۔

لفظ یُضْلِلْ کے ساتھ’’ہ ‘‘ضمیر کا اضافہ ثابت نہیں ، مذکورہ روایت صحیح مسلم (۳؍۱۱) ، سنن نسائی (۱؍۲۳۴) ، سنن بیہقی (۳؍۲۱۴) اور مسنداحمد(۳؍۳۱۹،۳۷۱ )میں موجود ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:817

محدث فتویٰ

تبصرے