سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(221) سخت بھوک کے وقت نماز سے پہلے کھانا کھانا

  • 2501
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 2654

سوال

(221) سخت بھوک کے وقت نماز سے پہلے کھانا کھانا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بھوک کی شدت کی صورت میں پہلے کھانا کھائے یا نماز پڑھے؟ جب وقت ہو جائے۔


 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کھانا لا کر سامنے رکھ دیاگیا ہے تو کھانا پہلے کھائے۔
رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب رات کا کھانا تیار ہو اور نماز بھی کھڑی ہو جائے تو کھانا پہلے کھاؤ۔  (بخاری،کتاب الاذان،باب اذا حضر الطعام وأقیمت الصلاة،  مسلم،کتاب المساجد،باب کراهية الصلاة بحضرة الطعام، ترمذی،ابواب الصلاة، باب ما جاء إذا حضرت العشاء وأقیمت الصلاة، فابدأ و ا بالعشاء)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کھانا جب سامنے رکھا جائے اور نماز کی جماعت بھی کھڑی ہو جائے تو پہلے کھانا تناول کرنا چاہیے۔ (مسلم، كتاب المساجد، باب كراهية الصلاة بحضرة الطعام)

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02

محدث فتویٰ

تبصرے