سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(976) نمازِ قصر کی مدت کتنی ہوگی؟

  • 24985
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 608

سوال

(976) نمازِ قصر کی مدت کتنی ہوگی؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میرا بھائی محمد اصغر میرے ساتھ رہتا ہے اور کراچی شہر میں کام (ملازمت) کرتا ہے اور کراچی شہدادپور سے بذریعہ ٹرین تقریباً ۴ گھنٹے کا سفر ہے ۔ جب بھائی جان کراچی جاتے ہیں تو کبھی ان کا ارادہ ۱۵ دن رہنے کا ہوتا ہے، کبھی ایک مہینہ اور کبھی دس دن کا ، تو کیا بھائی جان کراچی میں نمازِ قصر ادا کریں گے یا مکمل؟ کراچی میں ذاتی مکان نہیں بلکہ نیت ملازمت کرنے کی ہوتی ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صورتِ مسئولہ میں آپ کے بھائی صاحب محلِ ملازمت اور شہر کراچی میں نماز کا اتمام (پوری پڑھیں) کریں گے۔ احتیاط کا تقاضا یہی ہے۔ اس بارے میں مزید وضاحت ’’سنن کبریٰ بیہقی‘‘ اور ’’مصنف ابن ابی شیبہ‘‘ وغیرہ میں دیکھی جا سکتی ہے۔ کچھ عرصہ قبل اس موضوع پر میرے دو فتوے بھی ’’الاعتصام‘‘ میں دلائل کے ساتھ شائع ہو چکے ہیں۔ ان کا رجوع کرنا بھی مفید ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:794

محدث فتویٰ

تبصرے