سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(973) رسول اللہﷺاور صحابہ کرام نے کتنے کلو میٹر پر نمازِ قصر ادا کی ہے؟

  • 24982
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 623

سوال

(973) رسول اللہﷺاور صحابہ کرام نے کتنے کلو میٹر پر نمازِ قصر ادا کی ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں روزانہ اپنے کاروبار کے سلسلے میںاپنے گھر سے تقریبا۲۵ کلو میٹر فاصلہ طے کر کے شام کو واپس گھر آتا ہوں۔ کیا اس دوران میں قصر نماز ادا کروں یا نماز کو پورا پڑھوں؟ اس کے بارے میں قرآن اورشریعت سے آگاہ کریں۔ یہ بھی بتائیں کہ رسولِ کریمﷺ اور صحابہ   رضی اللہ عنہم   نے کتنے کلو میٹر پر نمازِ قصر ادا کی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مذکورہ مسافت پر آپ قصر کر سکتے ہیں۔

صحیح مسلم میں حضرت انس رضی اللہ عنہ  کا بیان ہے کہ رسولِ اکرمﷺ جب تین کوس یا تین فرسخ( نو کوس) نکلتے یعنی سفر کرتے تو دوگانہ پڑھتے۔

حافظ ابن حجر رحمہ اللہ ’’فتح الباری‘‘ میں اس حدیث کے بارے میں رقمطراز ہیں:

حدیثِ ہذا اس بارے میں بہت صحیح اور بہت صریح ہے، لیکن اس حدیث میں تین کوس یا تین فرسخ بصیغۂ شک بیان ہوا ہے۔ اس بناء پر بعض اہلِ علم نے کہا ہے کہ احتیاطاً دوگانہ نو کوس پر پڑھنا چاہیے کیونکہ نو کے بڑے عدد میں تین بھی شامل ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:792

محدث فتویٰ

تبصرے