سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(972) پندرہ دن کے بعد ایک رات اپنے گھر پر آنے والا نمازِ قصر کہاں ادا کرے؟

  • 24981
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 632

سوال

(972) پندرہ دن کے بعد ایک رات اپنے گھر پر آنے والا نمازِ قصر کہاں ادا کرے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میرا مستقل رہائشی مکان میرے ڈیوٹی سٹیشن سے ۹۰ کلومیٹر دورہے، اور میرا زیادہ تر قیام ڈیوٹی سٹیشن پر ہی ہوتا ہے۔ یہاں رہائش سرکاری ہے اور تقریباً تمام سہولیات موجود ہیں اور نماز پوری ادا کرتا ہوں۔ تقریباً پندرہ روز بعد مستقل گھر میں جوکہ والد صاحب کی ملکیت ہے، ایک رات کے لئے جاتا ہوں۔آیا یہاں نماز قصر کی جاسکتی ہے؟ (ڈاکٹر حق نواز، راولپنڈی)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب والد صاحب کی زیارت کیلئے جائیں تو وہاں نماز پوری پڑھیں، احتیاط کا تقاضا یہی ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:792

محدث فتویٰ

تبصرے