سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(971) ۶۵ کلو میٹر کے قریب روزانہ سفر کرنے والا نمازِ قصر ادا کر سکتا ہے؟

  • 24980
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 639

سوال

(971) ۶۵ کلو میٹر کے قریب روزانہ سفر کرنے والا نمازِ قصر ادا کر سکتا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک ملازم اپنے گھر سے تقریباً ۶۵ کلو میٹر کے قریب روزانہ ایک طرفہ سفر کرتا ہے۔ کیا وہ اپنے مقامِ ملازمت پر دو گانہ ادا کر سکتا ہے یا نہیں؟ اگر نہیں تو کیا یہ سفر قصر نماز کے لیے کافی نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مسافر ملازم کا اپنے مقامِ ملازمت میں دوگانہ پڑھنا درست نہیں، کیونکہ ایسا شخص حکماً مقیم ہی کہلاتا ہے۔ علامہ ابن الہمام نے ’’فتح القدیر شرح ہدایہ‘‘ میں اس کانام وطن اقامت رکھا ہے، ہاں البتہ اگر دورانِ سفر کہیں نماز کا وقت ہو گیا تو وہاں دوگانہ پڑھنے کی اجازت ہے۔ اس لیے کہ یہ مسافر ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:791

محدث فتویٰ

تبصرے