سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(962) پنجاب سے گدون نوکری پر جانے والا نماز قصر کہاں کرے؟

  • 24971
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 682

سوال

(962) پنجاب سے گدون نوکری پر جانے والا نماز قصر کہاں کرے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی پنجاب سے نوکری کے لیے گدون امازئی آتا ہے۔ اس کی نوکری پکی ہو اور وہ ہفتہ وار گھر کو جاتا ہے اس کی گدون میں نمازیں قصر کی ہوں گی یا وہ پوری نمازیں پڑھے گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسے شخص کو گھر جا کر نماز پوری پڑھنی ہوگی کیونکہ اب یہ مسافر نہیں رہا بلکہ مقیم بن گیا ہے البتہ دورانِ سفر قصر کرے گا جس طرح کہ محل ملازمت میں بھی نماز پوری پڑھنی ہو گی اس لیے کہ یہ بھی حکماً اقامت ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:789

محدث فتویٰ

تبصرے