السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک صاحب کی اصل رہائش یعنی ذاتی مکان کوٹ ادّو میں ہے۔ ملازمت پرانی چیچہ وطنی میں ہے۔ عارضی رہائش یہاں پرانی چیچہ وطنی میں ہے۔ یہ صاحب نماز قصر کہاں ادا کریں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
محترم رہائش اور جائے ملازمت میں نماز پوری ادا کریں ۔البتہ اثناء سفر (دورانِ سفر) میں قصر کر سکتے ہیں۔ مسئلہ ہذا پر تفصیلی گفتگو ’’الاعتصام‘‘ میں کئی دفعہ شائع ہو چکی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب