السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر سفر میں نماز فوت ہو جائے تو واپس گھر آنے پر مکمل نماز ادا کرنی ہو گی یا قصر کی نماز ادا کریں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حالت سفر میں فوت شدہ نماز کی قضائی حضر میں مکمل نماز کی صورت میں ہو گی۔ اس لیے کہ راجح مسلک کے مطابق قصر کرنا افضل ہے واجب نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب