سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(939) کیا مسافر مقیم امام کے ساتھ دو رکعت ادا کرکے سلام پھیر سکتا ہے؟

  • 24948
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-18
  • مشاہدات : 653

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مسافر اگر مقیم امام کے پیچھے آخری دو رکعت پڑھتا ہے تو آیا وہ امام کے ساتھ سلام پھیر سکتا ہے ؟ کیونکہ اس پر دو رکعت نماز ہی فرض تھی جو اُس نے پڑھ لی ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مقامی امام کی اقتداء میں مسافر کو پوری نماز پڑھنی چاہیے، کیونکہ اس کی بناء امام کی تکبیرِ تحریمہ پر ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ راجح مسلک کے مطابق قصر واجب نہیں۔ بلکہ صرف افضل ہے۔ اس کا بھی تقاضاہے کہ مقیم امام کی اقتداء میں پوری نماز پڑھی جائے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:777

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ