سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(931) کیا عورتوں کی عورتوں کے پیچھے نمازِ تسبیح ہو جاتی ہے؟

  • 24940
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 589

سوال

(931) کیا عورتوں کی عورتوں کے پیچھے نمازِ تسبیح ہو جاتی ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی نے کہا ہے کہ عورتوں کی عورتوں کے پیچھے تسبیح نماز نہیں ہوتی، جواب کتاب وسنت کی روشنی میں درکار ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شریعت میں نوافل کی جماعت کا جواز ہے۔ تسبیح نماز بھی تو نفل ہی ہے۔ اس حیثیت سے مرد و زن کی جماعت میں تفریق کی کوئی وجہ نہیں۔ بلا تردّد (بغیرشک) تسبیح نماز میں عورت عورتوں کی جماعت کر ا سکتی ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:772

محدث فتویٰ

تبصرے