سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(915) اذان کے دوران تحیۃ المسجد

  • 24924
  • تاریخ اشاعت : 2024-11-22
  • مشاہدات : 687

سوال

(915) اذان کے دوران تحیۃ المسجد

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ مسجد میں آؤ تو بیٹھنے سے پہلے دو رکعت پڑھو۔ اگر مسجد میں کوئی آئے اور اذان ہو رہی ہو تو پہلے نماز پڑھے یا اذان ختم ہونے کا انتظار کرے۔

جب امام خطبہ جمعہ کے لیے منبر پر بیٹھ جائے اس وقت اذان دی جاتی ہے۔ اگر کوئی اس وقت مسجد میں داخل ہو تو کیا اذان کا جواب دے اور خطبہ جمعہ کے وقت نماز پڑھے یا اذان کے دوران میں ہی دو رکعت پڑھ لے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کھڑے کھڑے پہلے اذان کا جواب دے کر پھر تحیۃ المسجد کی دو رکعت پڑھنی چاہیے۔

حدیث میں ہے:

’ فَقُولُوا مِثلَ مَا یَقُولُ المُؤَذِّنُ‘(صحیح البخاری،بَابُ مَا یَقُولُ إِذَا سَمِعَ المُنَادِی، رقم:۶۱۱، صحیح مسلم، رقم: ۳۸۳)

’’ جمعہ کی منبری اذان کے وقت بھی پہلے اذان کا جواب دے پھر تحیۃ المسجد ادا کرے۔‘‘

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:763

محدث فتویٰ

تبصرے