سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(910) استخارہ کی نماز میں قراءت

  • 24919
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 623

سوال

(910) استخارہ کی نماز میں قراءت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

استخارہ کی نماز میں کون سی آیتیں پڑھنی چاہیے اور یہ نماز کس طرح پڑھی جاتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

استخارے کے لیے کوئی مخصوص آیتیں نصِ صریح میں وارد نہیں ہیں۔

نمازِ استخارہ کا درست طریقہ یہ ہے، کہ نفلی دو رکعتیں پڑھی جائیں۔ تشہد کے اخیر میں یا سلام پھیر کر مشہور دعا ’اَللّٰهُمَّ إِنِّی أَستَخِیرُكَ بِعِلمِكَ…الخ‘(صحیح البخاری ،بَابُ الدُّعَاءِ عِندَ الِاستِخَارَةِ، رقم:۶۳۸۲،سنن ابن ماجه،بَابُ مَا جَاءَ فِی صَلَاةِ الِاستِخَارَةِ،رقم:۱۳۸۳) پڑھیے اور جو ضرورت در پیش ہو۔

 اثنائے دعا میں اس کا نام بھی لیں۔ پھر جس کام پر شرح صدر حاصل ہو، وہ کر گزریں۔ خواب آنے کا کوئی مسئلہ نہیں۔ جس طرح کہ عوام کا اعتقاد ہے۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو!(فتح الباری:۱۰/ ۱۸۳ تا ۱۸۷)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:760

محدث فتویٰ

تبصرے