سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(902) نماز وِتر میں دعاے قنوت کے آخر میں درود شریف پڑھنا

  • 24911
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1471

سوال

(902) نماز وِتر میں دعاے قنوت کے آخر میں درود شریف پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز وِتر میں دعاے قنوت کے آخر میں درود شریف پڑھنا کیسا ہے؟



الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

وَ صَلَّی اللّٰهُ عَلَی النَّبِیِّ کے الفاظ ’’سنن نسائی‘‘ کی روایت میں ہیں۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ   ’’تلخیص‘‘ (۱؍ ۲۴۸) میں فرماتے ہیں: کہ اس کی سند منقطع ہے، جب کہ صحیح ابن خزیمہ‘‘ (۱۱۰۰) میں حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے ثابت ہے، کہ وہ ’’قنوتِ وِتر‘‘ میں نبی  صلی اللہ علیہ وسلم  پر درود و صلوٰۃ بھیجا کرتے تھے۔ ’’قیام اللیل‘‘ (ص: ۲۳۳) میں ہے، کہ ابوحلیمہ معاذ انصاری کا بھی اس پر عمل تھا۔ لہٰذا یہ کلمات کہنے کا جواز ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:756

محدث فتویٰ

تبصرے