سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(897) وِتروں کے اندر قنوت کا بلند آواز سے پڑھنا اور مقتدیوں کا آمین کہنا

  • 24906
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 584

سوال

(897) وِتروں کے اندر قنوت کا بلند آواز سے پڑھنا اور مقتدیوں کا آمین کہنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

وِتروں کے اندر قنوت کا بلند آواز سے پڑھنا اور مقتدیوں کا آمین کہنا کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم  سے ثابت ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

وِتروں میں ’’قنوت‘‘ بآواز بلند پڑھنا، اور پھر مقتدیوں کا امام کے پیچھے (آمین) کہنا، بطورِ خاص کسی حدیث میں وارد نہیں۔ ہاں البتہ بعض اہلِ علم اس کو ’’قنوت نازلہ‘‘ پر قیاس کرتے ہوئے جواز کے قائل ہیں، کیونکہ قنوت نازلہ میں دونوں چیزیں بالتصریح ثابت ہیں۔(ملاحظہ ہو!صحیح بخاری و صحیح مسلم وغیرہ)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:751

محدث فتویٰ

تبصرے