سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(890) قنوت رکوع سے پہلے پڑھنا

  • 24899
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 515

سوال

(890) قنوت رکوع سے پہلے پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آپ نے کسی گزشتہ شمارہ میں ایک سوال کے جواب میں فرمایا تھا کہ قنوت قبل الرکوع پڑھنا افضل ہے اور جب ایک مقامی عالم سے دریافت کیا گیا تو اس نے بھی یہی فرمایا تھا اب سوال یہ ہے کہ اہلِ حدیث اس مسئلہ میںغیر افضل پر عمل کیوں کرتے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جو لوگ غیر افضل پر عامل ہیں، ان کے نزدیک یا تو دو نوں جہتیں (صورتیں) برابر ہیں یا پھر افضلیت کا انشراح نہیں۔ بلکہ علامہ البانی رحمہ اللہ  کے نزدیک قبل از رکوع قنوتِ وِتر پڑھنا متعین ہے۔ ملاحظہ ہو!’’إرواء الغلیل‘‘ جب کہ صاحب ’’مرعاۃ المفاتیح‘‘ کے نزدیک دونوں طرح کا جواز ہے۔ لیکن جانبِ رجحان قبل از رکوع ہے۔(۲۱۴/۲) میرا میلان بھی اسی طرف ہے اور ہمارے شیخ محدث روپڑی بعد از رکوع کے قائل ہیں ۔(فتاویٰ اہلِ حدیث :۲۹۶/۲)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ حافظ ثناء اللہ مدنی

کتاب الصلوٰۃ:صفحہ:748

محدث فتویٰ

تبصرے